spot_img

ذات صلة

جمع

کچھ بھی ہوجائے الیکشن کروانا ہوگا,بلاول بھٹو نےاہم اعلان کر دیا

کراچی ( وی او پی نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ سانحہ کارساز کی یاد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکشن کی سیاست نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا،کچھ بھی ہوجائے الیکشن کروانا ہوگا۔ عوامی رابطہ مہم میں ایک ہی مطالبہ ہوگا، الیکشن کی تاریخ دو، الیکشن کرواؤ، عوام کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے دو، ان کو عوام کا مطالبہ ماننا پڑے گا۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ نفرت اور گالی کی سیاست کو چھوڑنا ہوگا، آج کے پاکستان کے لیے نئی سوچ اور نئی سیاست کی ضرورت ہے، ہمیں

نئی قیادت کی ضرورت ہے جو ماضی میں پھنسی ہوئی نہ ہو، ہمیں 90ء کی دہائی کا پاکستان چاہیے نہ کہ2017 کا پاکستان چاہیے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ الیکشن کروانے پڑیں گے، پارلیمان اور سیاست کو جگہ دینی پڑے گی، معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام کے ساتھ معیشت کو عوام کے مفاد پر چلانا پڑے گا، اختلاف رائے کی گنجائش رکھنی پڑے گی، ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلانا پڑے گا، انا کی سیاست کو دفن کرنا پڑے گا اور عوام پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کو ہی ملک کے مسقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے، مخالفت کی سیاست کو ختم کرکے مفاہمت کی سیاست کو بحال کریں گے، مخصوص طبقہ فائدہ اٹھاتا رہے گا تو عوام غریب ہی رہیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا  فلسطینیوں کو ظالمانہ طریقے سے شہید کیا جا رہا ہے، نگراں وزیراعظم، نگراں وزیر خارجہ سے مطالبہ ہے کہ فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھائیں۔

spot_imgspot_img