ملتان ( وی او پی نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نواز شریف کی وطن واپسی کو عدالتوں کا امتحان قرار دیدیا۔ سراج الحق تربت میں دہشت گردی سے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلیے ملتان مزدوروں کے گھر پہنچے اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع
پر میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے ایک شخص حلال روزی کے لیے نکلتا ہے اور اس کی لاش واپس آتی ہے۔ کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار ان غریب خاندانوں کے پاس نہیں آیا۔ پنجاب اور بلوچستان کی صوبائی حکومتیں بتائیں انہوں نے اب تک کیا ایکشن لیا ہے۔ اب یہ عدالتوں کا امتحان ہے کہ وہ 24 اکتوبر کے بعد نواز شریف سے کیا سلوک کرتی ہیں۔ عوام تماشا دیکھیں گے کہ عدالت پارٹی لیڈر اور عام آدمی میں کیا فرق کرتی ہے۔