متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

اب تک کتنے افغان مہاجرین واپس جا چکے ہیں ؟تعداد سامنے آ گئی

Spread the love

چمن ( وی او پی نیوز ) اب تک کتنے افغان مہاجرین اپنے دیس کو واپس جا چکے ہیں اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ “جنگ ” کے مطابق

پاکستان میں مقیم افغانستانی شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ اور اب تک  62 ہزار 79 مہاجرین واپس افغانستان جا چکے ہیں ۔گزشتہ روز، 22 اکتوبر کو 2518 افغان باشندے واپس افغانستان  گئے۔ان 2518 افغان شہریوں میں 522 مرد جبکہ 218 خواتین اور 1778 بچے شامل تھے۔

file photo

 

یاد رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا عمل تیز ہو گیا ہے، پشاور، خیبر اور دیگر علاقوں میں افغانیوں نے اپنی جائیدادیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں۔کئی شہروں میں الیکٹرانک کا سامان سستا ہو گہا ہے جبکہ مکانوں کے کرائے کم ہو گئے ہیں۔نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہےکہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنا ہو گا۔ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔