لاہور ( وی او پی نیوز ) امیر جماعت اسلامی نےاسلام آباد میں خطاب کے دوران لاہور میں 19 نومبر کو ملین مارچ کا اعلان کر دیا ۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اگلا ملین مارچ 19 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔ ہم نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا۔ غزہ میں اسکول اور اسپتال نشانہ بنائے جارہے ہیں، جب تک ظلم ختم نہیں ہوتا، اسرائیل کی دہشت گردی ختم نہیں ہوتی تب تک یہ تحریک جاری رہے
