نئی دہلی (اے پی پی) کروڑوں بھارتی شہریوں کا ڈیٹا ڈار ک ویب پر لیک ہو گیا اور ان کی حساس معلومات کو فروخت کیلئے پیش کر دیاگیا، معلومات کورونا ٹیسٹنگ کے دوران جمع کیے گئے اعداد و شمار سے لی گئیں ہیں،تفصیلات کے مطابق 81کروڑوں بھارتیوں سے متعلق حساس معلومات ڈارک ویب
پر سامنے آنا ممکنہ طور پر بھارتی تاریخ میں سب سے بڑا ڈیٹا لیک اسکینڈل ہے۔ذرائع کے مطابق یہ معلومات انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ذریعے کورونا ٹیسٹنگ کے دوران جمع کیے گئے اعداد و شمار سے آئی ہیں۔بھارتی شہریوں کی چوری کی گئی معلومات میں پاسپورٹ اور آدھار یکارڈ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ لاکھوں بھارتی شہریوں کے نام، فون نمبرز اور گھر کے پتے بھی شامل ہیں۔