متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، 1دن میں 2 نوٹیفکیشن جاری

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضا فہ کر دیا گیا اور ایک ہی دن میں ان دونوں کے مہنگے ہونے کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلوں میں لی جائیں گی اور اس اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں بڑھائی گئی۔ پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کردیے گئے ہیں ۔ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کردیا گیا ہے۔”جنگ ” کے مطابق ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس کی قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس کی قیمت 300 سے بڑھا کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ماہانہ 100 مکعب میٹر گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی جبکہ ماہانہ 150 مکعب میٹر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس کی قیمت 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ ماہانہ 500 مکعب میٹر گیس کی قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تندوروں کےلیے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ پاورپلانٹس کےلیے گیس قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار ہے۔سیمنٹ سیکٹر کےلیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سی این جی سیکٹر کےلیے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3600 روپے مقرر کی گئی ہے۔برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ غیر برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔