متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

ورلڈ کپ جیتنے اور ہارنے والی ٹیم کو کتنے ڈالرز ملیں گے ، پاکستان کے حصے میں کیا آیا ؟ تفصیلات جانیے

Spread the love

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )  کرکٹ ورلڈ کپ 2023 جیتنے اور ہارنے والی ٹیم کو کتنے ڈالرز ملیں گے  اور پاکستان کے حصے میں کیا آیا ؟  اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ “جنگ ” کے مطابق آئی سی سی کی ورلڈ کپ کیلئے مختص انعامی رقم میں سے پاکستان کو 2 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں

فوٹو : آئی سی سی

گے۔پاکستان کو 4 میچز کی جیت اور گروپ مرحلے کی ٹوٹل رقم 7 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ روپے ملیں گے۔آئی سی سی نے فی میچ جیتنے کے 40 ہزار ڈالرز مقرر کیے ہیں اور اس حساب سے پاکستان نے ورلڈ کپ کے 9 میچز میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی، 4 میچ جیتنے پر اسے 1 لاکھ 60 ہزار ڈالرز ملیں گے اور گروپ مرحلے کے 1 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔دوسری جانب سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کی رنرز اپ ٹیم کو 20 لاکھ جبکہ جیتنے والی ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10 ملین ڈالر رکھی ہوئی ہے۔