متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہیں،پی ٹی آئی

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم اور (ن) لیگ قائد نواز شریف کی گفتگو پر ردعمل دے دیا۔پی ٹی آئی کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہیں ۔ خود کو مظلوم کہنے والا آج تک دفاع میں کوئی رسید پیش

نہیں کرسکا۔ شریف خاندان کی لوٹ مار کے قصے دہائیوں سے زبان زدِ عام ہیں، این آر او سے خود کو سرخرو کہنے والا نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہے۔”جنگ ” کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری معاشی کارکردگی کا اعتراف شہباز شریف حکومت میں اقتصادی سروے میں کیا گیا، پی ڈی ایم کی 17 ماہ کی حکومت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ نواز شریف کو خصوصی ریلیف ان کی مایوسی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔