متعلقہ

جمع

انڈر19 ایشیاءکپ: پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

Spread the love

 دہلی ( سپورٹس نیوز ) انڈر19 ایشیاءکپ سے پاکستانیوں کیلیے اچھی خبر آ گئی ۔  پاکستان نے بھارت کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی شاہینوں نے بھارت کا 260 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر 18 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔گرین شرٹس کی فتح میں اذان اویس کی شاندار

بشکریہ : سوشل میڈیا

سنچری نے نمایاں کردار ادا کیا جبکہ شاہزیب خان اور سعد بیگ نے نصف سنچریاں سکور کیں۔اذان اویس نے 130 گیندوں پر 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے بھارتی بولرز کی گیندوں پر 10 چوکے لگائے۔اوپنر شاہزہب نے 88 گیندوں پر 63 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انہوں نے دوران بیٹنگ 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔پاکستانی ٹیم  کے کپتان سعد بیگ نے 138 رنز پر دوسری وکٹ گر جانے کے بعد اذان اویس کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ پر ناقابلِ شکست 125 رنز کی شراکت قائم کی۔سعد بیگ نے اس دوران 51 گیندوں پر 68 رنز کی ناٹ آؤٹ باری کھیلی، انہوں نے اس دوران 1 چھکا اور 8 چوکے لگائے۔