Homeرپورٹسکل سے مغربی ہواؤں کے سسٹم کا ملک پر اثر انداز ہونے...
کل سے مغربی ہواؤں کے سسٹم کا ملک پر اثر انداز ہونے کا امکان
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) موسمیاتی تجزیہ کار نے کل سے مغربی ہواؤں کے سسٹم کا ملک پر اثر انداز ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق ملک پر کل 15 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا سسٹم اثرانداز ہو سکتا ہے۔ مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور
پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔” جنگ ” کے مطابق سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے۔ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
Like this:
Like Loading...