لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب میں غیر قانونی بیوٹی پارلرز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ “جیو نیوز ” سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ غیر قانونی بیوٹی پارلرز کیخلاف کارروائی تیز کریں گے۔ غیر قانونی بیوٹی پالرز نے اپنی کریمیں بنا رکھی ہیں
جن کی سرٹیفیکیشن نہیں، کسی کو نہیں معلوم یہ کریمیں کیسے بنتی ہیں اور ان میں کیا کیا چیزیں ڈالی جاتی ہیں۔نگراں وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ کئی بیوٹی پارلر رنگ گورا کرنے والے انجیکشن لگانے سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں، یہ انجکشن پاکستان میں رجسڑڈ نہیں اور نہ ہی ان کو امپورٹ کرنے کی اجازت ہے۔ یہ تمام کام غیر قانونی ہیں جو لوگ خود کریمیں بنا رہے ہیں ان پر کریک ڈاؤن کریں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے کلینک سیل ہوں گے، مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ رنگ گورا کرنے والی کریموں اور انجیکشنز سے مختلف بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں۔