متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

لاہور میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیار کر لی، کیا ہو سکتا ہے ؟ جانیے

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) لاہور میں سموگ سے پھیلنے والی بیماریوں نے نئے وائرس کی شکل اختیار کرلی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ وائرس کوویڈ ہو سکتا ہے ۔ “جنگ ” کے مطابق ماہر امراض سینہ ڈاکٹر عرفان ملک کا بتانا ہے کہ نیا وائرس گھر کے ایک فرد کو ہو تو پورا گھر اس میں مبتلا ہو

جاتا ہے، تیز بخار، جسم درد، پیٹ کا خراب ہونا، بلغمی کھانسی اس کی علامات ہیں۔  وائرس میں مبتلا روزانہ 30 سے 40 مریض اسپتالوں اور کلینکس آ رہے ہیں، بچے اور بزرگ نئے وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔خوش قسمتی سے نئے وائرس سے ابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔دوسری جانب اس حوالے سے نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ موجودہ وائرس بہت زیادہ پھیلا ہوا ہے، نیا وائرس کوویڈ ہوسکتا ہے، لوگ کوویڈ کا ٹیسٹ نہیں کروا رہے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اس وقت مختلف قسم کے وائرس شہریوں کی صحت متاثر کر رہے ہیں۔