متعلقہ

جمع

الیکشن 2024: کون جیتے گا ، ہار کس کے حصے میں آئے گی ؟ دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتا دیا

Spread the love

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی جریدے دی اکانومسٹ کے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے عام انتخابات میں  مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت کا امکان ظاہر کردیا۔اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن 2024 میں مسلم لیگ نواز کی زیر قیادت اتحاد کی جیت متوقع ہے اور تحریک انصاف ہار جائے گی۔ پاکستان میں سیاسی استحکام اور سیکیورٹی کمزور ہے۔

 مئی میں وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا تاہم پاکستان کے ریاستی اداروں نے قابل ذکر لچک کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے ہنگامہ آرائی پر قابو پالیا۔”جیو نیوز ” کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے جون 2023 میں آئی ایم ایف سے 9 ماہ کا قرض پیکج حاصل کیا جس سے خودمختار قرضوں پر ڈیفالٹ کو روکنے میں مدد ملے گی۔  حکومت کی جانب سے ٹیکس چوری جیسی غیر قانونی سرگرمیوں پر کریک ڈاؤن کے کے نتیجے میں نمایاں بہتری آئی جس کے باعث ستمبر اور اکتوبر کے میں کرنسی میں 10فیصد اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوں گے۔