متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

آصف زرداری نے وزیراعظم کے امیدوار کےلیےکس کا نام پیش کردیا؟ جانیے

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار کےلیے بلاول بھٹو کا نام پیش کردیا۔بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آصف علی

زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، مہدی شاہ، منظور وسان اور دیگر اراکین سی ای سی نے شرکت کی۔دوران اجلاس ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر گفتگو ہوئی۔پی پی ترجمان کے مطابق اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم، منشور اور وزیراعظم کے امیدوار کے نام پر غور کیا گیا۔اس موقع پر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کی طرف سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کیا۔ترجمان کے مطابق پی پی کی سی ای سی نے بلاول بھٹو کا نام وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر منظور کرلیا ہے۔