لاہور (مانیٹرنگ ڈسیک) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر اعظم کے بیٹے حمزہ شہباز پر لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران جوتا اچھال دیا گیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقہ این اے 118 سے (ن) لیگی امیدوار حمزہ شہباز کی انتخابی ریلی اندرون لاہور کے علاقے ترنم سینما چوک کے قریب پہنچی تو ایک نوجوان نے ان پر جوتا اچھال دیا۔اس موقع پر لیگی کارکنان نے جوتا اچھالنے والے نوجوان پر شدید
تشدد شروع کر دیا، انہوں نے نوجوان پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ بعد ازاں حمزہ شہباز کی ریلی منزل پر جا کر ختم ہو گئی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کو جوتا پڑا تو انہوں نے ایسے ردعمل دیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو تاہم کارکنان طیش میں آ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حمزہ شہباز لاہور کے حلقہ این اے 118 سے نکالی گئی انتخابی ریلی میں خطاب کر رہے تھے کہ اچانک ایک جوتا ان کو آ کر لگا.حمزہ شہباز نے اس موقع پر ایسا ردعمل دیا جیسے کچھ نہیں ہوا اور تقریر جاری رکھی تاہم انہوں نے اس جانب ضرور دیکھا جدھر سے جوتا آیا تھا، اس موقع پر (ن) لیگی کارکنان مشتعل ہو گئے اور جوتا مارنے والے نوجوان پر شدید تشدد شروع کر دیا۔ لیگی کارکنان نوجوان کو تحریک انصاف کا کارکن بتاتے رہے اور شدید مارپیٹ کرتے رہے۔
لاہور میں انتخابی ریلی کے دوران حمزہ شہباز کو جوتا پڑگیا pic.twitter.com/vwCEnRKAi2
— RUBAB CRYPTO (@shuglisam) January 27, 2024