متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

انسداد بجلی چوری مہم ، لیسکو رات کو بھی اِن ایکشن ، آپریشنز شروع،متعدد گرفتاریاں

Spread the love

لاہور(طیبہ بخاری سے) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ایک اور اہم اقدام ، انسداد بجلی چوری مہم کو مزید موثربنانے کے لیے رات کے وقت بھی آپریشنز کا سلسلہ شروع کردیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کا مقصد انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم کو مزید موثر بنانا ہے۔ رات کے وقت کیے جانے والے

آپریشنز میں لیسکو کی خصوصی ٹیمیں لیسکو کی سپلائی لائنوں اور میٹرز کی چیکنگ کر رہی ہیں۔ گزشتہ رات اوکاڑہ سرکل کی چیکنگ اینڈ سکینگ ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور اوکاڑہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی چوروں اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف ارروائیاں کیں۔ لاہور میں شاہ پور سب ڈویژن، ڈھولنوال سب ڈویژن اور امین پارک کے علاقوں میں بھی خصوصی آپریشنز کیے گئے جس میں متعدد بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا۔

یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں  کہ لیسکوکی جانب سے ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری،143 روز میں سوا  2ارب سے زائد کی وصولی کرلی گئی
لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ لیسکو حکام نے 143 روز سے جاری ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر77291 ڈیفالٹرز سے سوا2ارب روپے  سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں10958 ڈیفالٹرز سے324.45 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں10070 ڈیڈڈیفالٹرز سے545.83  ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 8770 ڈیفالٹرزسے306.15ملین اور ساؤتھ سرکل میں 4502ڈیفالٹرز سے125.61 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں6919ڈیفالٹرزسے200.96ملین اور شیخوپورہ سرکل میں9560ڈیفالٹرز سے348.38ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 12178ڈیفالٹرز سے137.54ملین جبکہ قصور سرکل میں 14334ڈیفالٹرزسے310.83ملین کی ریکوری کی گئی۔
مہم کے 143 ویں روز404ڈیفالٹرز سے8.94ملین کی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئر او اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے53ڈیڈڈیفالٹرز سے0.90ملین اورایسٹرن  سرکل میں 65 ڈیڈڈیفالٹرز سے2.43 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونےتحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں60 ڈیفالٹرزسے2.26ملین اور ساؤتھ سرکل میں 23ڈیفالٹرز سے0.72ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 39ڈیفالٹرز سے0.48ملین اور شیخوپورہ سرکل میں48ڈیفالٹرز سے1.06ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 63ڈیفالٹرز سے0.43ملین جبکہ قصور سرکل میں 53ڈیفالٹرزسے0.67ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔