متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

تحریک انصاف قومی اسمبلی میں حلف اٹھائے گی یا نہیں ؟

Spread the love

راولپنڈی (وی او پی نیوز ) تحریک انصاف قومی اسمبلی میں حلف اٹھائے گی یا نہیں ؟اس کا فیصلہ کل ہو گا ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہقومی اسمبلی میں حلف اٹھانے سے متعلق کل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ ۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا کہ حکمرانی سے متعلق بند کمروں کے فیصلے تسلیم نہیں کریں گے۔ہماری جدوجہد آئین و قانون کے مطابق ہے، لوگوں سے درخواست ہے پرامن احتجاج کریں۔ بانی پی ٹی آئی

سے آج بہت اچھی ملاقات ہوئی، اختر مینگل اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ون پوائنٹ ایجنڈا ہے انتخابات میں دھاندلی کا مکمل خاتمہ ہو، جی ڈی اے، ٹی ایل پی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ سب کو ملے اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے لیول پلیئنگ فیلڈ اور قانون کی حکمرانی ہو، قومی اسمبلی میں حلف اٹھانے سے متعلق کل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوگا۔ ہم چاہتے ہیں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے، پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے، مریم نواز وزیراعلیٰ بنی ہیں، انہیں کون مانے گا، لوگوں کو زبردستی ساتھ ملایا گیا۔