پشاور (وی او پی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے، سیٹیں 3 سے 7 کروڑ روپے میں فروخت ہوئیں۔ کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فارم 45 دینے کی درخواست دی مگر اب تک نہیں دیے، میرے حلقے
کے فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپ لوڈ کر کے دوبارہ ڈیلیٹ کیے، جوڈیشل انکوائری کر کے ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی نے کیا کِیا آج تک؟ ہم انتقامی کارروائی نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں، ہم سب وزیراعلیٰ کو خط لکھیں گے کہ جوڈیشل انکوائری ہو۔ علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی صوبائی کابینہ بنائیں گے، اگر میں الیکشن واقعی ہارا ہوں تو کابینہ میں میرا حق ہی نہیں بنتا۔