کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے لیجنڈری مصنف، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا ہونے سے متعلق گردشی خبروں کی مزاحیہ انداز میں تردید کرنے کے بعد تفصیلی پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کچھ خبروں سرگرم تھیں، جن کی وجہ سے میرا جینا حرام ہوگیا تھا۔ میری عمر 84 برس ہے، میں تو ایک تھپڑ کے بعد ہی نہیں رہوں گا۔ انور مقصود نے خیریت دریافت کرنے والوں کے لیے ایک اور تفصیلی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اس تفصیلی ویڈیو پیغام میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میرا نام انور مقصود ہے، میں آپ سب کو جانتا ہوں اور شاید آپ بھی مجھے جانتے ہوں گے، گزشتہ دنوں کچھ خبریں سرگرم تھیں، جن کی وجہ سے میرا جینا حرام ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں میرے چاہنے والے موجود ہیں، ہر ملک سے، ہر شہر سے مجھے فون آ رہا ہے کہ میں کیسا ہوں؟ تو میں بالکل ٹھیک ہوں لیکن جو کچھ بھی آپ سن رہے ہیں، ایسا کچھ نہیں ہوا اور
