متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

پاکستان مشکل معاشی حالات میں آچکا،سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے تہلکہ خیزانکشافات کر دیئے

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ اس بار آئی ایم ایف زیادہ سختی دکھا رہا ہے، پاکستان اس وقت مشکل معاشی حالات میں آچکا ہے۔لاہور کے ایوان صنعت و تجارت میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 25 سال میں حالات بہت بدل گئے ہیں، آئی ایم ایف سے بات چیت چل رہی ہے، آج پتہ چلے گا آگے کیا ہونے والا

file photo

ہے۔ ہمارے ہاں درآمدات اور برآمدات میں فرق بہت زیادہ ہے، تجارتی خسارہ ہی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے، سب سے بڑا خسارہ 2017ء میں 19 ارب ڈالر کا رہا ہے۔ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ 2021ء میں17 ارب ڈالر کا خسارہ رہا، یہ ہمارے لیے مشکل ترین سال تھے، ہمارا بانڈ خریدنے کے لیے کوئی تیار نہیں، اگلے ماہ ایک ارب ڈالر کا بانڈ میچور ہونے جا رہا ہے۔ ہمارے پاس اب گنجائش نہیں ہے، ہمارے بانڈز منفی میں جا رہے ہیں، ہمیں 22 ارب ڈالر سالانہ کا انتظام کرنا ہے۔ آج بے روزگاری کی شرح ساڑھے 10 فیصد ہے، غربت کا پیمانہ جو 2019ء میں 35 فیصد تھا آج 45 فیصد ہوچکا ہے، برآمدات اور ٹیکس نیٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہو گا۔