متعلقہ

جمع

جرائم پیشہ افراد کی نگرانی کیلئےبڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جرائم پیشہ افراد...

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

امریکہ اور جرمنی 20 خوشحال ترین ممالک میں شامل نہیں، پاکستان کا نمبر کونسا ہے ؟ جانیے

Spread the love

 نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایک دہائی کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ امریکا اور جرمنی 20 خوشحال ترین ممالک میں شامل نہیں ہیں، یہ دونوں ممالک بالترتیب 23ویں اور 24ویں نمبر پر ہیں۔اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام کچھ دیر قبل ہی شائع ہونے والی سالانہ ’ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ‘ میں فِن لینڈ مسلسل ساتویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔143 ممالک کی اس فہرست میں پاکستان 108ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کے پڑوسی ملک چین کا اس فہرست میں 60واں، ایران 96واں، بھارت کا 126واں جبکہ افغانستان کا 143واں نمبر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی پاکستان اس فہرست میں 108ویں نمبر پر موجود تھا۔فہرست کے مطابق  ڈنمارک، آئس لینڈ اور سویڈن نے فن لینڈ سے

file photo

پیچھے رہ کر  سب سے زیادہ خوش رہنے والے 10 ممالک میں اپنا مقام برقرار رکھا۔افغانستان جو کہ 2020ء میں طالبان کے دوبارہ کنٹرول کے بعد بدحالی سے دوچار ہے، سروے کیے گئے 143 ممالک میں سب سے نیچے رہا ہے۔کوسٹاریکا اور کویت 12واں اور 13واں نمبر حاصل کر کے ٹاپ 20 میں داخل ہو گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوش ترین ممالک میں اب دنیا کا کوئی بھی بڑا ملک (آبادی کے لحاظ سے) شامل نہیں ہے۔فہرست میں ٹاپ 10 ممالک میں صرف نیدرلینڈز اور آسٹریلیا کی آبادی 15 ملین سے زیادہ ہے، ٹاپ 20 میں سے صرف کینیڈا اور برطانیہ کی آبادی 30 ملین سے زیادہ ہے۔2006-10ء کے بعد خوشی میں سب سے زیادہ کمی افغانستان، لبنان اور اردن میں نوٹ کی گئی ہے جبکہ مشرقی یورپی ممالک سربیا، بلغاریہ اور لٹویا میں خوشی کا سب سے زیادہ اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔واضح رہے کہ خوش ترین ممالک کی یہ درجہ بندی افراد کی زندگی کے اطمینان کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی، سماجی امداد، صحت مند زندگی کا حصول اور اس کی توقع، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی کے خود ساختہ جائزوں پر مبنی ہے۔