متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

بھارت میں انتخابات سے قبل بڑا ایکشن ،ریاست اترپردیش میں اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی گئی، کتنے لاکھ طلباء اور اساتذہ متاثر ہونگے ؟ جانیے

Spread the love

الہٰ آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں انتخابات سے قبل ریاست اترپردیش میں بڑا ایکشن ، بی جے پی حکومت نے  اسلامی مدارس پر پابندی لگا دی ۔الہٰ آباد ہائی کورٹ نے مدرسوں سے متعلق 2004ء کا قانون منسوخ کر دیا اور کہا کہ مدارس سے متعلق قانون سے آئینی سیکولر ازم کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔عدالت نے مدارس کے لاکھوں طلبہ کو روایتی سکولوں میں داخلے کی ہدایت بھی کی ہے۔اتر پردیش کی 24 کروڑ کی آبادی میں پانچواں حصہ مسلمان ہیں۔ریاست میں مدرسہ تعلیم بورڈ کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے کہا ہے کہ

file photo

اس اقدام سے 25 ہزار مدارس کے 27 لاکھ طلبہ اور تقریباً 10 ہزار اساتذہ متاثر ہوں گے۔ اگرچہ عدالت نے اپنے حکم پر عمل کا کوئی وقت نہیں دیا تاہم مدرسوں کو فوری طور پر بند کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔  بھارت میں مسلمانوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے انتخابات سے قبل بی جے پی کے کچھ ارکان اور اس سے وابستہ افراد پر اسلام مخالف نفرت انگیز تقاریر کو بڑھاوا دینے اور مسلمانوں کی املاک کو مسمار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔