متعلقہ

جمع

عمران خان اپریل میں کب جیل سے باہر آئیں گے ۔۔؟ لطیف کھوسہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ اپریل میں ہی بانی پی ٹی آئی باہر آجائیں گے، کوئی اسے ڈیل کہے گا تو یہ کم ظرفی والی بات ہوگی۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نام لے کر اس لیے تنقید کر رہے ہیں کہ مداخلت

file photo

بند ہونا چاہیے، عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ مداخلت ہو رہی ہے، کیا یہ کم بات ہے۔  بانی پی ٹی آئی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سائفر کیس میں عدالت کہہ چکی ہے کہ کدھر ہے سائفر۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عدت کا مقدمہ شرمناک مقدمہ ہے۔