لیبیا میں 28 روزے۔۔ حکومت نے چاند دیکھنے کا حکم دیدیا
تریپولی ( مانیٹرنگ ڈیسک )لیبیا میں پارلیمنٹ کی مقرر کردہ حکومت نے رویت ہلال کمیٹیوں کو 28 روزوں کا چاند دیکھنےکا حکم دے دیا۔العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کی مقرر کردہ حکومت نے فتویٰ کے لیے جنرل اتھارٹی سے وابستہ رویت ہلال کمیٹیوں کو ایک بیان جاری کیا ہے۔”جیو نیوز ” کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹیاں مخصوص تاریخ سے ایک دن پہلے یعنی 28 رمضان کو عید الفطر کا چاند دیکھیں، اس بیان کی رو سے آج اگر لیبیا میں چاند نظرآتا ہے تو اگلے دن یعنی کل منگل لیبیا میں
عیدالفطرہوگی۔یوں لیبیا میں رمضان 28 روزوں کے ساتھ ختم ہوسکتا ہے مگر لیبیا میں 28 روزے ہونے پر ایک روزے کی قضا واجب ہو گی۔28 روزوں پر چاند دیکھنے کے حوالے سے لیبیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ آغاز رمضان کا اعلان درست اور شک و شبہ سے بالاتر تھا، اس سال رمضان کے چاند کو ثابت کرنے میں کچھ لوگوں کی طرف سے پیدا ہونے والی الجھن اورعدالتوں کے سامنے گواہوں کی گواہی کے ناقابل قبول ہونے کے پیش نظر 28 رمضان المبارک کو شوال کا چاند دیکھنے کا کہا گیا۔رپورٹ کے مطابق اس تنازع کا آغاز رمضان المبارک کے چاند پر ہوا، لیبیا میں عرب ممالک کے برعکس 11 مارچ کے بجائے 12 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہواتھا۔
Like this:
Like Loading...