کراچی ( وی او پی نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ہم وطنوں نے مارچ میں 3 ارب ڈالرز پاکستان بھیجے ہیں ۔مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں بھیجے گئے ترسیلات فروری کے مقابلے 31 فیصد جبکہ رواں سال ترسیلات گزشتہ برس مارچ کے مقابلے 16.4 فیصد زائد رہیں۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے
مارچ میں 70 کروڑ ڈالرز بھیجے ہیں، مارچ 2024 کی سعودی ترسیلات رواں سال فروری کے مقابلے 30 فیصد زائد رہیں۔مارچ میں عرب امارات سے ورکرز ترسیلات فروری کے مقابلے 48 فیصد زیادہ آئی ہیں، مارچ میں عرب امارات سے 54 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز پاکستان بھیجے گئے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان بھیجی گئی ورکرز ترسیلات 21 ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے 9 ماہ کی ترسیلات گئے مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں سے 0.9 فیصد زائد ہیں۔