راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) آج راولپنڈی کی اڈیالا جیل کے مرکزی گیٹ پر احتجاج کرنے والے 5 پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔عید کے پہلے روز پاکستان تحریک انصاف کے کارکن راولپنڈی اڈیالہ جیل گیٹ 5 کے باہر پہنچے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اڈیالہ جیل جانے والی روڈ بلاک کرکے نعرے بازی بھی کی، پولیس نے احتجاجی مظاہرین کو جیل کے مرکزی دروازے تک جانے سے روکے رکھا۔مظاہرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی آدھے گھنٹے تک جاری رہی، پولیس نے مظاہرین کو جیل کالونی گیٹ سے آگے جانے نہیں دیا اور جیل گیٹ کے قریب موبائل سے ویڈیو بنانے والے 5 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق کارکنوں کو پابندی کے باوجود ویڈیو بنانے پر حراست میں لے کر کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔پولیس نے موبائل سے جیل کی ویڈیو بنانے والے 5 کارکنوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔بعدازاں حراست میں لیےگئے پی ٹی آئی کارکنوں کو رہا کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ چوکی منتقلی کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔