دنیا بھر کے دولتمند افراد پر نیا ٹیکس لگانے کی تجویز آ گئی، سالانہ کتنے ارب ڈالرز اکٹھے ہو سکتے ہیں ؟ جانیے

Spread the love

 ٹیکس ہی ٹیکس ۔۔۔جس شے پہ دیکھو اس پہ ٹیکس ۔۔۔

پاکستان کے عوام ٹیکسوں سے تنگ  آ چکے ہیں لیکن ٹیکس ہیں کہ رکنے تھمنے اور کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔

تازہ ترین اطاعات کے مطابق فرانس اور برازیل بھی ٹیکس لگانا چاہتے ہیں لیکن غریبوں پر نہیں ۔۔۔۔

آپ یہ جان کر حیران ہونگے اور خوش بھی کہ فرانس اور برازیل  دنیا کی امیر شخصیات پر نیا ٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔

خیال ہے کہ دنیا کے 3 ہزار امیر ترین افراد پر اگر نیا ویلتھ ٹیکس لگایا جائے تو اس سے 250 ارب ڈالرز سلانہ اکٹھے کیے جا سکتے ہیں۔

 

یورپین ٹیکس آبزرویٹری نے برازیل کی جی 20 صدارت کو یہ تجویز پیش کی تھی، جس کو لیکر فرانس اور برازیل کے وزرائے خزانہ کل (بدھ 17 اپریل کو) واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں دونوں وزرائے خزانہ دنیا کے امیر ترین افراد پر ٹیکس لگانے کے لیے دیگر عالمی اقدامات کا خاکہ بھی پیش کریں گے۔ان نئے اقدامات میں جی 20 ممالک کے ٹیکس حکام کے درمیان مزید معلومات کا اشتراک، ٹیکس دہندگان کے لیے شفافیت کی سخت ذمہ داریاں اور امیر لوگوں کی جانب سے ٹیکس اکٹھا کرنے والے حکام کو دھوکا دینے سے روکنے کے لیے نئی شقیں شامل ہیں۔

“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  تجویز میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیکس کی کم از کم شرح 2 فیصد ہونی چاہیے۔ خیال رہے کہ اگر اس شرح سے دنیا کے 3 ہزار دولت مند افراد پر دولت ٹیکس لگایا جائے تو اس سے 250 ارب ڈالرز کی نئی آمدنی پیدا کی جا سکتی ہے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: