Homeخواتینبشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں سامنے آنے والے حقائق تشویشناک
بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں سامنے آنے والے حقائق تشویشناک
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق تشویشناک ہیں، رپورٹ ہمارے خدشات پر مہرِ تصدیق ثبت کرتی ہے۔”جنگ ” کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ عدالتی حکم پر سرکاری ڈاکٹرز، ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کی
موجودگی میں طبی معائنہ کیا گیا، معائنے میں خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زائد مقدار اور زخم واضح ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے جسم پر اثرات زہر کی نوعیت اور خطرات کو واضح کرتے ہیں۔ بشری بی بی کو مزید قید میں رکھنا ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، انہیں زہریلا مواد دیے جانے کی تحقیقات کروائی جائیں۔
Like this:
Like Loading...