لاہور ( وی او پی نیوز ) تحریک انصاف کی خاتون رہنما مسرت جمشد چیمہ کے بھائی کی مہندی کی رسم پی ٹی آئی کے جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔ مہندی کی تقریب میں شریک ان کے عزیز و اقارب ، رشتہ داروں ، مہانوں اور بچوں نے بانی چیئرمیں تحریک انصاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر پلے کارڈز اور ان کی تصاویر والے پوسٹرز ہاتھوں میں اٹھا
رکھے تھے جن پر ان کے حق میں نعرے درج تھے ۔ تقریب میں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ کے بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تو اس وقت بھی جمشید چیمہ کے ہاتھوں میں بانی چیئرمین تحریک انصاف کی تصویر والا پلے کارڈ تھا جبکہ دلہن نے بھی سٹیج پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی تصویر والا کارڈ اٹھا رکھا تھا ۔مسرت جمشید چیمہ نے بھائی کی مہندی کی اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس ” پر شیئر بھی کی ۔
عمران خان ایک نظریے کا نام ہے اور نظریہ عوام کے دلوں میں بس چکا یے. عوام ہر موقع پر عمران خان کو ہی یاد رکھتی ہے، دنیا کی کوئی طاقت اب عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتی. pic.twitter.com/vkSb6uwmnI
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) April 30, 2024