37

بائیومیٹرک تصدیق کے بعد زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ، 500 ڈالر سے زیادہ کی خریداری ناممکن

اسلام آباد ( کامرس نیوز ) ایک اور اہم خبر …..ملک میں 500 ڈالر سے زیادہ کی خریداری ناممکن ہوگئی، ملک میں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد زرمبادلہ کی خرید و فروخت کا قانون نافذ

ہوگیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 22 اکتوبر سے ڈالر کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک لازمی قرار دیا تھا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کمپنیز کا بائیو میٹرک تصدیق کا سسٹم نادرا سے منسلک نہیں ہوسکا۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ منی چینجرز 500 ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کررہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں