اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میری اور اسحاق ڈار کی تقرریوں کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے، کابینہ ابھی تک مکمل نہیں ہے مزید تقرریاں ہوسکتی ہیں اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانا انہیں عزت دینے والی بات ہے،مرکزی کونسل کے آئندہ اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ متوقع ہے۔
