spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا میں بڑی مکھیوں کی یلغار کا امکان، درجنوں ریاستوں میں خطرہ، ماہرین نے خبردار کر دیا

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حیران کن خبر سامنے آئی ہے اور وہ یہ کہ امریکہ میں 200 سال بعد کھربوں بڑی مکھیوں کی یلغار کا امکان ہے ۔بتایا جا رہا ہے کہ کھربوں کی تعداد

میں بڑی مکھیوں کی پورے ملک میں یلغار کا امکان ہے۔اورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رواں سال موسم بہار میں بڑی مکھیوں  کی غیرمعمولی تعداد درجنوں امریکی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔” جنگ ” کے  مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کئی سالوں کے وقفے سے الگ الگ پروان چڑھنے والی بڑی مکھیوں کی مختلف اقسام رواں برس ایک ساتھ ہی پیدا ہوں گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب دوبارہ ایسی صورتحال 221 سال بعد ہی ہوگی۔

spot_imgspot_img