متعلقہ

جمع

گیم تو اب شروع ہوئی ہے…لوگوں کی سپورٹ ہوائوں کا رخ بدل دے گی

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز )پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایتی بن کر میدان میں آگئیں۔ثمینہ پیرزادہ جو گزشتہ کچھ دنوں سے ملکی سیاسی صورتحال میں کافی دلچسپی دِکھا رہی ہیں، اب اُنہوں نے تحریک عدم اعتماد سے قبل وزیراعظم عمران خان کی

سپورٹ کے لیے اپیل کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ثمینہ پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹر فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے گھبرانا نہیں ہے اور اپنے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے۔ گیم تو اب شروع ہوا ہے، ہم جیت جائیں گے کیونکہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔ لوگوں کی سپورٹ ہواؤں کا رُخ بدل دے گی۔اپنے اگلے ٹوئٹ میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، دُعاؤں اور قانون میں بہت طاقت ہے۔