کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 22 سے 27 مئی ہیٹ ویو ہے، ہم نے اقدامات کر رکھے ہیں، تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انرجی کے محکمے میں جتنے عملے کی ضرورت تھی اتنے ہی تھے، سب بھرتیاں میرٹ پر ہو رہی ہیں۔”جنگ ” کے مطابق رکنِ اسمبلی ایم کیو ایم محمد مظاہر عامر نے وقفۂ سوالات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ 80 سے 85 فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، کیا کے الیکٹرک سے رجوع کریں گے؟