پتوکی ( وی او پی نیوز ) لاہور کے علاقے پتوکی میں 5 دن میں 5 بچے خسرہ کی وجہ سے انتقال کرگئے۔معاملہ سامنے آنے پر وزیر صحت پنجاب کی ہدایت پر ڈاکٹروں کی ٹیم پتوکی روانہ ہوگئی۔وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر پورے علاقے کی مانیٹرنگ کی جائیگی۔”جنگ ” کے مطابق انہوں نے کہا کہ پتوکی میں بچوں کی ہلاکت پر انکوائری تشکیل
دیں گے اور ذمہ داروں کا تعین کر کے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ادھر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کمیانہ ٹھٹھہ میں خسرے سے 5 دن میں 5 بچے جاں بحق جبکہ 6 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ بروقت علاج نہ ہونے سے بچے جان کی بازی ہار گئے۔