متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

سندھ حکومت کتنے سولر پارکس بنا رہی ہے، کتنے سو یونٹس تک مفت بجلی فراہم کی جائے گی ؟ جانیے

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) وزیر توانائی اور ترقیات و منصوبابندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کی جائے اس مقصد کیلئے 4 سولر پارک بن رہے ہیں جن پر تیزی سے کام جاری ہے۔ کراچی اور جامشورو میں سولر پارک تعمیر ہو رہے ہیں سولر پارک سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہم ہوگی اور پہلے فیز میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دی جائیگی۔یہ بات انھوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ہندو کونسل کی جانب سے جاب فیئر کی افتتاحی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جاب فیئر کے انعقاد سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے۔ سندھ کونسل کی جانب سے ایکسپو سینٹر میں جاب فیئر کا انعقاد قابل ستائش عمل ہے۔ وزیر توانائی ناصر شاہ نے کہا کہ عوام کی سب سے اہم ضرورت روزگار ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن بھی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کی فراہمی ہے۔ پیپلز پارٹی بھی لوگوں کو روزگار کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔ انھوں نے مقامی اور غیر مقامی کمپنیز کو درخواست کی کہ وہ ایسے پروگراموں کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنے اسٹالز لگائیں تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے بھرپور مواقع مل سکیں۔انھوں نے کہا کہ ہندو برادری ملکی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ہندو کونسل کے اس اقدام کی دیگر کو بھی تقلید کرنا چاہئے۔