لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لوک سبھا کےانتخابی نتائج کے بعدسٹاک مارکیٹ ، ٹائیکونز اورکئی خاندانوں کے کتنے روپے ڈوب گئے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں۔ تفصیلات کے مطابق مودی کےسیاسی اتحاد کی واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی نے ہندوستانی سٹاک مارکیٹ اور ٹائیکونز کے کھربوں ڈبو دیئے ۔
فوربز اور بلومبرگ کے مطابق گوتم اڈانی کو 69کھرب64ارب روپے کا نقصان، ایک دن میں دولت میں سب سے بڑی کمی ، مکیش امبانی کو 7کھرب ، جندال خاندان کو 5کھرب ، کمار منگلم کو دو کھرب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹائیکون گوتم اڈانی کی دولت میں منگل کو تقریبا 69کھرب64ارب روپے (25ارب ڈالر) کی کمی ہوئی، جو کہ ایشیائی ارب پتی کے لیے اب تک ایک ہی روز میں ہونے والا کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
بلومبرگ کے مطابق، منگل کو اڈانی گروپ کی درج کمپنیوں کی سٹاک مارکیٹ کی قیمت میں125کھرب35ارب روپے( 45 ارب ڈالر) کی گراوٹ ہوئی۔ مجموعی طور پر بھارتی سٹاک مارکیٹ کو 1075کھرب20ارب روپے(386 ارب ڈالر) کا نقصان ہوا۔طاقتور ارب پتی گوتم اڈانی کی ملکیت والی کمپنیوں میں شیئرز ڈوب گئے، جنہوں نے اپنی انفراسٹرکچر سلطنت کو مودی کے ترقیاتی منصوبوں سے جوڑ دیا اور وزیر اعظم کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔”جنگ ” کے مطابق اڈانی انٹرپرائزز اور اڈانی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون، جو اس گروپ کے فلیگ شپ آپریشنز ہیں، ٹریڈنگ کے اختتام پر 19 فیصد اور 21 فیصد گر گئے، جس سے وہ بینچ مارک نفٹی 50 انڈیکس پر سب سے زیادہ خسارے میں رہے۔
فوربز کے مطابق گوتم اڈانی اور مکیش امبانی سمیت ہندوستانی ارب پتیوں کی دولت میں گراوٹ ہوئی،فوربز کے مطابق اڈانی کی منگل کو دولت تقریباً 100ارب ڈالر سے گھٹ کر 79 ارب20 کروڑڈالر تک پہنچ گئی۔ایشیا کے سب سے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی دولت بھی منگل کو متاثر ہوئی کیونکہ ان کی مجموعی مالیت 7کھرب24ارب روپے (2ارب60 کروڑ ڈالر )کمی کے ساتھ 106ارب0 9 کروڑ ڈالر رہ گئی۔