متعلقہ

جمع

بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن اور غیر قانونی قرار دیدیا

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن اور غیر قانونی قرار دے دیا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب اور علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں پہلی بار بجٹ کے دوران آئینی خلاف ورزی ہوئی ہے، میں نے اس ایوان میں 4 بجٹ پیش کئے ہیں، آرٹیکل 73 کے ساتھ وزیر خزانہ کی دستاویزات،

پنک بکس، اکنامک سروے وہاں پڑھنا پڑتا ہے۔ بجٹ کا والیم اور خسارہ مینشن ہوتا ہے جو بجٹ میں نہیں تھا، ایک جعلی بجٹ آپ کے سامنے ہیش ہوا ہے، پنجاب کے کسانوں کی گندم سڑ رہی ہے، محسن نقوی نے ساڑھے چار سو ارب روپے کی ایل سی کھول کر اپنا پیسہ بنایا۔عمر ایوب نے کہا کہ محسن نقوی ٹیکس ریٹرن جمع ہی نہیں کرواتا تھا ہم نے پاکستان میں 80 فیصد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی۔ایران سے جو تیل آئے گا چاول سمگل ہو کر وہاں جائے گا، پیپلزپارٹی نے ان کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے، کسی کسان کے ساتھ بیٹھیں گے تو وہ آپ کے سر میں جوتے مارے گا، یہ کہتے ہیں صنعت کی پیداوار بڑھی ہے، بجلی پچھلے ہفتے ساڑھے تین روپے مہنگی ہوئی۔