متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

خوشخبری ۔۔۔محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) محکمۂ موسمیات نے 18 جون سے بارشوں کی پیش گوئی کر دی  ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔16 سے 18

جون کے دوران کے پی میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال اور ایبٹ آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔”جنگ ” کے مطابق 16 سے 18 جون کے دوران بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ 18 سے 22 جون کےدرمیان اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں آندھی اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔20 سے 22 جون کے دوران بہاولپور، ملتان اور خانیوال میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22جون کے دوران سکھر اور جیکب آباد میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔