متعلقہ

جمع

لاہور ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی لیبر روم سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور( ایس ایم ایس )  جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی...

سہیل آفریدی کو پنجاب میں خوش آمدید

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ٹیکنالوجی بھی ناکام ہوگئی

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو...

بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ

Spread the love

پشاور (وی او پی نیوز ) مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے عید کے فوری بعد فیصلہ کن معرکہ شروع کیا جائے گا۔ سازشی ٹولے نے بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان پر جعلی مقدمات بنائے ہیں، راج کماری مریم نواز کے احکامات پر بانیٔ پی ٹی آئی اور خواتین ورکرز کو اذیتیں دی جا رہی ہیں۔ اپنے

بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید  کہا  کہ عید پر بانیٔ پی ٹی آئی اور کارکنان کی رہائی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے، حجاج کرام سے جعلی فارم 47 حکومت کے خاتمے اور بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کی تکمیل کے لیے بھی دعا کی اپیل ہے۔جعلی سلطنت کو زمین بوس کر کے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی یقینی بنائی جائے گی۔