73

کالعدم تنظیم کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) خبریں آ رہی ہیں کہ کالعدم تنظیم کے احتجاج سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیامری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تعینات پولیس

اہلکاروں میں آنسو گیس گنز اور شیل تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔میٹرو سٹیشن اور ٹریک پر موجود اہلکاروں کو بھی آنسو گیس شیل پہنچا دیئے گئے ہیں۔اس سے قبل مریدکے سے چلنے والے کالعدم تنظیم کے کارکن جب سادھوکی پہنچے توپولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی گئی۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پنجاب حکومت وفاقی ہدایات کی روشنی میں بات چیت کے لیے لائحہ عمل طے کرے گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امید ہے کہ مذاکرات کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں