68

معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں، گورنر سٹیٹ بینک

Spread the love

اسلام آباد ( نیٹ نیوز )گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں۔بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کے رابطے مضبوط ہیں۔ آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی

قیمتیں بڑھانے پر عمل کرنا مشکل رہا،سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر رہتی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلی ٹرانچ مکمل ہونے کی اچھی خبر سنائیں گے۔جمہوریت میں اس قسم کے سیاسی پروسس ہوتے ہیں، ضروری ہے کہ معاشی پالیسی مرتب کرنے والے ادارے مالیاتی استحکام کے مقصد کو یقینی بنائیں، سٹیٹ بینک نے اسی لئے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا، شرح سود میں اضافے کے باوجود معاشی شرح نمو 4 فیصد رہنے کے اندازے ہیں۔خیال رہے کہ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مستحکم آؤٹ لک سے معیشت کا بہتر تسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے، بہتر معاشی سرگرمیوں کے سبب بینکوں کی قرض گیری بڑھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں