نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں 47طلباء ایچ آئی وی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ 800سے زائد طلباء کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کا تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔
بھارت ریاست تریپورہ کے تریپورہ اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 47 طلبہ ایچ آئی وی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 828 کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تریپورہ میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سے سات نئے ایچ آئی وی کیسز سامنے آ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ 828 طلبہ میں سے 572 طلبہ اب بھی زندہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تریپورہ میں ایچ آئی وی پازیٹیو پائے جانے والے بہت سے طلبہ نے ملک بھر کے مختلف اداروں میں تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دی ہے جبکہ کئی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے تریپورہ ریاست چھوڑ کر دوسری ریاستوں کا رُخ کر چکے ہیں۔ٹی ایس اے سی ایس کے جوائنٹ ڈائریکٹر کا اس معاملے سے متعلق کہنا ہے کہ اب تک 220 اسکولوں اور 24 کالجوں اور یونیورسٹیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں طلبہ منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔تریپورہ اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی جانب سے بھی 220 اسکولوں اور 24 ایسے کالجوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو انجیکشن کے ذریعے ڈرگ کا استعمال کر رہے ہیں۔
Like this:
Like Loading...