متعلقہ

جمع

شہریوں کو عیدی کیلئے نئے کرنسی نوٹوں کا انتظار ، سٹیٹ بینک خاموش

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز )عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں‌ کی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے ، بچے، جوان سبھی نئے نوٹس کی شکل میں عیدی لینا پسند کرتے ہیں لیکن اب تک رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ختم ہو چکا اور دوسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے لیکن سٹیٹ بینک کی جانب سے شہریوں کو براہ راست نئے

نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی یا نہیں اس سلسلے میں کوئی پالیسی واضح طور پر سامنے نہیں آسکی .جس کے باعث شہری شدید پریشان ہیں جبکہ دوسری جانب سٹیٹ بینک نے اپنے ملازمین اور پنشنرز کیلئے نئے نوٹوں کی فراہمی شروع کر دی ہے، سال 2020 اور 2021 میں کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے شہریوں کو سٹیٹ بینک سے براہ راست نئے نوٹ فراہم نہیں کیے گئے تھے۔گزشتہ دو برسوں کے دوران کمرشل بینکوں کو سٹیٹ بینک نے نئے نوٹ فراہم کیے تھے جہاں سے شہریوں نے استفادہ کیا تھا تاہم اس سال کورونا وائرس پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد شہری نئے نوٹوں کے حصول کے لیے کوشاں نظر آرہے ہیں اور توقع کر رہے ہیں کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کی فراہمی کی جائے گی۔