62

تاجر کل وزیراعظم آفس کے سامنے دھرنا دیں گے:انجمن تاجران پاکستان

لاہور ( وی او پی نیوز )صدر انجمن تاجران پاکستان اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لاگو تمام قوانین مسترد کرتے ہیں، تاجرکل وزیراعظم آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوائنٹ آفس سیل سسٹم کا نفاذ نہ

ممکن ہے، مشیر خزانہ جب سے آئے ہیں عوام اور تاجروں کو تباہ کر دیا ہے،عام آدمی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔کراچی، پشاور سمیت ملک بھر سے تاجر کل اسلام آباد میں اکٹھے ہونگے۔چھوٹے تاجروں کی سیل ٹیکس رجسٹریشن کا کام نہ ممکن ہے، 80لاکھ تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس کا نظام لاگو کیا جائے۔ جب تک وزیراعظم ہماری بات نہیں سنتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا،سیلزٹیکس جب ہم نے دینا نہیں تو ہماری رجسٹریشن کیوں ضروری ہے؟مشیر خزانہ میرے ساتھ مناظرہ کرلیں، قائل ہوجائیں یا مجھے قائل کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں