71

نیب لاہور اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے بدعنوانی کی روک تھام کیلئے صوبائی سطح پر مقابلہ مضمون نویسی

لاہور ( وی او پی نیوز )قومی احتساب بیورو (NAB) لاہور اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کے تحت کرپشن/ بدعنوانی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم کے سلسلہ میں پنجاب بھر میں ضلعی سطح ،ڈویژنل سطح کے انعقاد کے بعد صوبائی سطح مضمون نویسی ،(اردو انگریزی ) کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اسی سلسلہ

میں (صوبائی سطح کا مضمون نویسی کا مقابلہ گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج میں آج ہوا۔
مقابلے میں پنجاب بھر کی ڈویژنز سے 26 طلبہ نے حصہ لیا۔
اور مضمون نویسی انگریزی کیلئے شرکاء میں سے طلبہ نے درج ذیل پوزیشنز حاصل کیں ہیں
1. حسن حمید ، ڈی پی ایس کالج اوکاڑہ ۔۔۔۔۔*پہلی پوزیشن *
2.تنویر احمد ، گورنمنٹ امبالا مسلم کالج سرگودھا ۔۔۔۔۔۔۔دوسری پوزیشن
3. فیضان محی الدین _فاران کالج جھنگ ۔۔۔۔۔تیسری ہوزیشن اور مضمون نویسی اردو میں ان طلبہ نے

پوزیشنز لیں
1. آفاق احمد ، ڈی پی ایس کالج خوشاب ۔۔۔۔پہلی پوزیشن
2. مدثر سلیم گورنمنٹ امبالا مسلم کالج سرگودھا ۔۔۔۔۔دوسری پوزیشن
3. دانش جمیل ، یونیق کالج لاہور ۔۔۔۔۔۔نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب مس بنیش نعمان بطور مہمان خصوصی تشریف لائیں اس کے علاوہ اس موقع پر پرنسپل ایم اے او گریجویٹ کالج لاہور پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد رانا وائس پر نسپل دلدار حیدر خان ، اسٹیٹ آفیسر فیصل منظور سندھو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز سید میثم کاظمی بھی موجود تھے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب مس بنیش نعمان نے مقابلے کے شرکاء/طلبہ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے اور مستقبل میں ایسے Events منعقد کرانے اور کرپشن اور بدعنوانی کی روک تھام کی آگاہی کیلئے طلبہ کے خصوصی کردار کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں