لاہور ( شوبز نیوز ) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لاہور کے جلسے میں ہر بار کی طرح اس بار بھی فنکار برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گزشتہ شب عمران خان کی جانب سے لاہور میں مینارِ پاکستان کے مقام پر جلسے سے خطاب کیا گیا، اس دوران عوام سمیت فنکاروں کی جانب سے بھی شرکت کی جبکہ متعدد کراچی میں موجود فنکاروں نے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعظم کی حمایت کی۔لاہور میں پی ٹی آئی کے جسلے میں شرکت
کرنے والے فنکاروں کی فہرست میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ، گلوکارہ عینی خالد، یوٹیوبر شاہ ویر جعفری سرِ فہرست ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لاہوریوں کا جلسے میں شرکت پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔سابق وزیر اعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور وزیر اعظم کی کُرسی چھوٹنے کے بعد سے عوامی رابطہ تحریک چلا رہے ہیں۔عمران خان نے اپنے نئے نعرے سمیت لکھا ہے کہ ’شکریہ لاہور!!! مینارِ پاکستان کی نئی قرارداد، فوری انتخابات۔‘
World, are you watching? We reject the foreign conspiracy. It’s Imran Khan or nothing!
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/22xqlVQXTf— Annie Khalid (@annie_khalid) April 21, 2022