Saturday, September 14, 2024
Homeبلاگزدوریاں‌سب مٹا دو ....کہانی اس عمر رسیدہ بھارتی خاتون کی جو اپنی...

دوریاں‌سب مٹا دو ….کہانی اس عمر رسیدہ بھارتی خاتون کی جو اپنی 90 ویں سالگرہ پاکستان میں اپنے آبائی گھر منانا چاہتی ہیں

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )ہندوستان اور پاکستان اب دو آزاد ممالک ہیں لیکن لاکھوں خاندان ایسے ہیں جو آج تک تقسیم کے دکھ کو محسوس کر رہے ہیں۔ اپنی زندگی کے آخری دور سے گزرتے ہوئے، تقسیم سے پہلے کے دور کے بہت سے لوگ ہیں جو سرحد کے دونوں طرف آخری بار اپنے آبائی گھروں کو جانا چاہتے ہیں۔رینا چبر ورما عرف توشی آنٹی بھی انہی لوگوں میں سے ایک ہیں جن کا خاندان تقسیم سے ایک ماہ قبل مئی 1947 میں بھارت ہجرت کر گیا تھا۔89 سالہ توشی آنٹی کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ وہ اپنی 90ویں سالگرہ اپنے راولپنڈی کے آبائی گھر میں منائیں۔رینا ورما جنوری 1932 میں راولپنڈی میں ایک تعلیم یافتہ اور آزاد خیال گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد برطانوی حکومت میں افسر تھے۔ رینا نے اپنی ابتدائی تعلیم ماڈرن اسکول سے مکمل کی۔اپنے سنہرے ماضی کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے رینا کہتی ہیں کہ پنڈی امن پسند لوگوں کا شہر تھا، آپس میں کوئی دشمنی نہیں تھی۔ ہاں، کچھ جگہوں پر اختلاف بھی تھا کیونکہ کچھ ہندو اور مسلم خاندان ایک ساتھ کھانا کھانے سے گریز کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ توشی

آنٹی نے کہا کہ مجھے اپنی بڑی بہن کی سہیلی غلام فاطمہ اور بھائی کا دوست شبیر آج بھی یاد ہے، ہم ایک خاندان کی طرح تھے۔
اُنہوں نے 74 سال قبل ہونے والی تقسیم کی تلخ اور دردناک یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں فروری مارچ 1947 میں فسادات پھوٹ پڑے، شرپسندوں کے حملے کی صورت میں پناہ لینے کے لیے ایک گھر میں بڑی جگہ بنائی گئی تھی، بیٹیوں والے خاندان خوفزدہ تھے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، فوج کا ایک میجر مجھے اور علاقے کی دیگر لڑکیوں کو ایک فوجی کیمپ میں لے گیا۔ ہم کچھ دنوں کے بعد اپنے گھروں کو واپس آئے جب حالات معمول پر آنے لگے۔ چند دنوں کے بعد میری والدہ بازار گئیں اور کشیدہ حالات میں پھنس گئیں، شفیع نامی درزی نے میری ماں کو اپنی دکان میں چھپا رکھا تھا، بعد میں اُنہوں نے میری والدہ کو بحفاظت گھر چھوڑ دیا۔رینا نے یہ بھی کہا کہ ہمارا خاندان ہر سال گرمیوں کی چھٹیاں مری میں گزارتا تھا، 1947 میں ہمارے والدین

نے ہمیں شملہ بھیج دیا اور دو ماہ بعد وہ بھی ہمارے پاس آگئے تھے، اسی دوران تقسیم ہوگئی تھی لیکن ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ ہم اپنے گھر واپس نہیں جا سکیں گے۔
تقسیم کی لکیر رینا ورما کے دل سے پنڈی کی محبت کو مٹانے میں ناکام رہی ہے۔ کئی کوششوں کے باوجود وہ راولپنڈی آنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ یہ 1954 کی بات ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ نے انہیں بغیر ویزے کے پاکستان آنے کا موقع فراہم کیا۔ اُنہوں نے لاہور کا دورہ کیا لیکن وہ اب بھی اس شہر کو یاد کرتی ہے جہاں وہ پیدا ہوئی تھیں۔اب حال ہی میں رینا ورما نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پاکستانیوں کے نام خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں بہت مایوسی کے ساتھ یہ پیغام بھیج رہی ہوں، مجھے اپنے آبائی شہر راولپنڈی جانے کا ویزا نہیں دیا گیا اور اب پاکستان میں پونے سے دہلی تک ویزا جمع کرانے کے لیے آئی ہوں۔ تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ ساتھ ایک رشتہ دار سے سپانسرشپ حاصل کی اور پھر اپلائی کیا، میں تقریباً 90 سال کی ہونے والی ہوں اور زندگی کے آخری دنوں میں راولپنڈی میں موجود اپنے آبائی گھر کو بہت یاد کرتی ہوں۔ میرا گھر ابھی تک موجود ہے اور موجودہ مالکان کا شکریہ کہ جنہوں نے اسے اپنے پاس رکھا اور میں واقعی میں نہیں جانتی کہ مجھے ویزا کیوں نہیں دیا جارہا۔بھارتی خاتون نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے گھر جانے کی اجازت دی جائے، میں نے اپنی زندگی کے 15 سال وہاں گُزارے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments