ممبئی ( شوبز نیوز ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ دیپیکا پڈوکون ان کے گھر کی لکشمی ہیں۔رنویر سنگھ نے اپنی آنے والی فلم ’جیش بھائی جوردار‘ کے گانے ’فائر کریکر‘ کو لانچ کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں اپنی اہلیہ دیپیکا پڈوکون
کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر فلم ’جیش بھائی جوردار‘ کے گانے کی لانچ کی تقریب سے رنویر سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں اداکار کو اپنی اہلیہ، دیپیکا پڈوکون کے بارے میں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ”لکی تو میں ہوں کیونکہ میرے گھر میں لکشمی ہے.جب سے میری لائف میں آئی ہے جو پٹڑی پکڑی ہے میںنے وہ مجھے منزل تک لے کر گئی ہے.دیپیکا 2012 میں میری زندگی میں آئی تھی اور اب اس ساتھ کو پورے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔”