بیلجیئم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپین یونین نے میانمار کی سابق سربراہ آنگ سانگ سوچی کی سزا کو سیاسی قرار دے دیا۔یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کی جانب سے اس کی ترجمان نبیلا مصرالی نے کہا کہ میانمار میں اس کی سابق اسٹیٹ قونصلر آن سانگ
سوچی کو سنائی جانے والی تازہ سزا سیاسی طور پر ایک موٹیویٹڈ عمل ہے۔ یہ ملک میں قانون کی حکمرانی اور میانمار میں جمہوریت کے مستقبل کے لیے ایک دھچکا ہے۔اس حوالے سے یورپین یونین نے مزید مطالبہ کیا کہ میانمار میں تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔